?? ا?س ا? 100 ان???س 64.53 پوائن?س ?? ?م? س? 33039.20 پوائن?س پر بند

279

                 میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 64.53 پوائنٹس کی کمی سے 33039.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کو کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کے ایس ای 100 انڈیکس 64.53 پوائنٹس کی کمی سے 33039.20 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 122.15 پوائنٹس کی مندی سے 21045.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 73.11 پوائنٹس کی کمی رونماءہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 235.25 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثناءبینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 27.68 پوائنٹس کے اضافہ سے 16557.56 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 194.59 پوائنٹس کی کمی سے 17012.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 339 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 135 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 179 کمپنیوں کے حصص کے بھاﺅ میں مندی اور 25 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی باٹا پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 161.50 روپے کے اضافہ سے 3391.50 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ہینوپاک موٹرز کے حصص کی سودے بھی 38.16 روپے کی تیزی سے 1070.07 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 77.37 روپے کی مندی سے 7500 روپے اور کالگیٹ پام اولیو کے حصص کی قیمت بھی 40 روپے کی کمی سے 1430 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار بینک آف پنجاب کے حصص میں ہوا جو 2 کروڑ 86 لاکھ 99 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 9.38 روپے سے شروع ہو کر 9.81 روپے پر بند ہوئی۔

مجموعی طور پر 17 کروڑ 49 لاکھ 14 ہزار 540 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 7 ارب 81 کروڑ 16 لاکھ 67 ہزار 597 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 72 کھرب 9 ارب 42 کروڑ 69 لاکھ 71 ہزار 399 روپے سے کم ہو کر 71 کھرب 81 ارب 92 کروڑ 37 لاکھ 80 ہزار 151 روپے رہ گیا۔

فیوچر ٹریڈنگ میں 131 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 14 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 2 کروڑ 75 لاکھ 66 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔