بھارت کیلیے پاکستان کی حمایت نے شکوک و شبہات پیدا کردیے

114

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ پنجاب کے سینئرنائب صدر راناعدنان خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کے لیے بھارت کی حمایت پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے کشمیر کی بنیاد پر طے شدہ قومی خارجہ پالیسی سے بھی یوٹرن لے لیاہے۔ بھارت کے لیے پاکستان کی حمایت نے شکوک و شبہات کی ایک دیوار کھڑی کر دی ہے۔ لگتاہے کہ موجودہ حکمران بھی سابق حکمرانوں کی طرح کشمیر کو بھول کر بھارت سے دوستی کے لیے بے چین ہوتے جارہے ہیں۔ کشمیر کے لاکھوں شہدا، مظلوم و مقہور کشمیری بہنوں، یتیم بچوں اور بھارتی ظلم و جبر کا شکار کشمیری قوم کی آہوں و سسکیوں کو حکمران بھول چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو دیگر مسلم ممالک کو بھی بھارت کی حمایت نہ کرنے پر قائل کرنا چاہیے تھا۔ یہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بہت بڑی ناکامی اور کشمیریوں کے ساتھ بے وفائی اور تحریک آزادی کشمیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے۔