لاہور ہائی کورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔
پیر کے روز لاہور ہائی کورٹ میں اسپیکر ایاز صادق کے خلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے درخواست گزار کا ابتدائی موقف سننے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا۔درخواست پر مزید سماعت 15روز کے لیے ملتوی کردی گئی۔