شاداب نے 555کلومیٹر پیدل کا سفر طے کرکے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

210
اسلام آباد: ریکارڈہولڈر حارث نعیم اختر سے سوینئر وصول کر رہے ہیں
اسلام آباد: ریکارڈہولڈر حارث نعیم اختر سے سوینئر وصول کر رہے ہیں

 

کراچی (رپورٹ:سید وزیر علی قادری) ملتان پریس کلب سے اسلام آباد ڈی چوک 555کلومیٹر پیدل کا سفر طے کرکے شاداب بلوچ نے کثرت رائے کا سابقہ ریکار ڈتوڑ کر ایک نیا قومی ریکارڈ بنا ڈالا۔ شاداب بلوچ نے یہ ریکارڈ 12 دن میں ڈی چوک اسلام آباد پہنچ کر بنایا۔ اور ی ایک انٹرنیشنل ریکارڈ بھی ہے۔ شاداب بلوچ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر حکومت اور پاکستانی عوام ساتھ دیں تو وہ پاکستان کے لیے دوسرے ممالک میں واک کے نئے ریکارڈ بنا سکتے ہیَ شاداب بلوچ نے کہا کہ الوہاب بلڈرز نے جس طرح انہیں سپورٹ کیا وہ قابل ستائش ہے۔ شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ 12دن کی سخت واک کے بعد بھی فٹ ہیں جو ان کی سخت گرمی میں پیدل چلنا آسان نہ تھا۔ مگر ہمت اور حوصلے سے سب کچھ ممکن ہے اور کراچی پہنچنے کے بعد وہ کچھ دن ریسٹ کریں گے اور پھر اپنی پریکٹس چوتھی واک کے لیے اسٹارٹ کردیں گے۔ اس مرتبہ وہ دبئی میں واک کرکے اپنی فتح کا جھنڈا گاڑنا چاہتے ہیں۔ سبز ہلالی پرچم کی شان کو آسمان کی اونچائیوں تک لے جانا ان کا مقصد حیات ہے۔ شاداب بلوچ نے کہا کہ وہ ہر شخص کو واک کی ترغیب دینے نکلے ہیں۔ مستقبل یں واکنگ کلب بنانا چاہتے یں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ جنم لے سکے۔