سرائ? عالم گ?ر،?ار ن?رم?? جا گر? 5 افراد جا? بحق

378

جہلم کی تحصیل سرائےعالمگیرقریب اپرنہر میں کار گرگئی ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان 5 افرادڈوب کر جاں بحق ہوگئے ڈوبے گئے تمام افراد کی لاشیں کونکال لیا گیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں تیزر رفتار کار اپر نہر جہلم میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کےپانچ افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو نہر سے نکالنے کیلئے آپریشن شرو ع کردیا۔

پولیس زرائع کے مطابق حادثہ تیز آندھی کے باعث پیش آیا ہے۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق آزاد کشمیر کے نواحی گاؤں علی بیگ سے ہے۔