اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سیکورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے۔
گیلانی نے عدالت کو درخواست پیش کی تھی کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر وہ عدالت پیش نہیں ہوسکتے۔ عدالت نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی اور سید یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی۔
احتساب عدالت نے چھ اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کردی۔ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان طلب کرلیے گئے ہیں۔