زمبابو? ??م ?ا دبئ? م?? پ?اؤ،آج رات لا?ور پ?نچ? گ?

243

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے زمبابوے کی ٹیم ہرارے سے دبئی پہنچ گئی جہاں سے وہ آج رات لاہور پہنچے گی۔

سالوں سے ویران لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جائے گی۔ زمبابوے کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے اپٌنے وطن سے نکل چکی ہے اور اب وہ پاکستان آنے سے بس ایک قدم دور ہے۔

زمبابوین ٹیم پیر کو دبئی پہنچی جہاں سے وہ آج رات لاہور پہنچے گی۔مہمان ٹیم کی آمد پر لاہور میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب 22مئی سے شروع ہونے والے سیریز کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان 19مئی کو کیا جائے گا۔طویل عرصے سے باہر رہنے والے شعیب ملک کی واپسی اور سعید اجمل کے ڈرواپ ہونے کا امکان ہے۔