جماعت اسلامی کی صوبائی مجلس عاملہ کاانتخاب مکمل ہوگیا،انعام الحق اعوان

54

راولپنڈی (وقائع نگار خصوصی)صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی شمالی پنجاب انعام الحق اعوان کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ کے انتخاب کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم نے اعلان کیا نصراللہ رندھاوا،سیدعارف شیرازی، سید ضیا اللہ شاہ ایڈووکیٹ، چودھری انصردھول ایڈووکیٹ،حاجی جاوید اقبال چیمہ اورمحمدضیغم مغیرہ ارکان عاملہ ہوں گے جبکہ امیرصوبہ ڈاکٹرطارق سلیم ،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان اور نائب امیرصوبہ ڈاکٹر مبشر احمد صدیقی بلحاظ منصب مجلس عاملہ کے ارکان ہوں گے۔ صوبائی ترجمان کے مطابق امیرصوبہ نے مشاورت کے بعد اسلام آباد سے رکن جماعت حافظ تنویراحمداورراولپنڈی سے رکن جماعت رضا احمدشاہ کو صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز جنرل مقررکیا ہے۔