اسلام آباد ہائی کورٹ : چینل لائسنس کے اجرا کا تحریری فیصلہ جاری

66

اسلام آباد(آن لائن )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے پاکستان براڈکاسٹر ایسوسی ایشن کی چینل لائسنس روکنے کی درخواست مستردکرنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیا۔3صفحات پرمشتمل فیصلے میں چیئرمین پیمرا کے بیان حلفی کومتن کا حصہ بنایاگیا ہے جس میںیقین دہانی کرائی ہے کہ موجودہ لائسنسز پر نئے لائنسز جاری کرنے سے فرق نہیں پڑے گا، موجودہ چینلز کے لائسنس اور حقوق کا قانون کے مطابق تحفظ رکھا جائے گا، بڑے شہروں میں اینالوگ کیبل سسٹم کیساتھ ڈیجیٹل کیبل ٹی وی اور آئی پی ٹی وی بھی آپریشنل ہے،جو 250 چینلز کو پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔پیمرا نے نئے چینلز کے لیے5.290بلین کی بولی لگائی۔ چیئرمین پیمرا کے مطابق ڈیجیٹل کیبل سسٹم سے اب 250 چینلز دیکھے جا سکتے ہیں ،ڈی ٹی ایچ سسٹم کی لانچنگ کا عمل پراگریس میں ہے ڈیجیٹل کیبل سسٹم بھی ملک کے مختلف علاقوں میں آپریشنل ہے۔پی بی اے نے پیمرا کو گنجائش سے زاید ٹی وی چینلز کو لائسنس جاری نہ کرنے کی درخواست کی تھی جو 3 مئی کو مسترد کر دی تھی،پی بی اے نے پیمرا کی جانب سے درخواست مسترد ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،عدالت نے پی بی اے کی اپیل پر دلائل سننے اور چیئرمین پیمرا کا بیان حلفی داخل ہونے پر10جون سے فیصلہ محفوظ کیا تھا جوسنا دیا گیا۔