ن?پال م?? زلزل? س? ?لا?تو? ?? تعداد 8500 س? تجاوز ?رگئ?

281

کٹھمنڈو: نیپال میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 8500 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے مطابق 25 اپریل کو7.8 کی شدت سے آنے والےزلزلے سے ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے جبکہ اس کے بعد گزشتہ منگل کو پھر زلزلہ آیا۔جس کے نیتجے میں متعدد افراد ہلاک ہوےئ تھے

وزیرداخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ زلزلوں کے باعث اب تک 8919 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ،سینکڑوں لاپتہ ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد گھر منہدم ہوچکےہیں۔

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیپال کے وزیراعظم سوشیل کوائرالہ نے کہا ہے کہ زلزلے میں 58 غیر ملکی ہلاک ہوئے جبکہ 112 ابھی تک لاپتہ ہیں۔