افغانستان م?? داعش اور طالبان ?? درم?ان ج??پ??،23 جنگجو ?لا?

277

کابل: افغانستان میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں تئیس جنگجوہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ، افغان علاقے باندرپرطالبان کا قبضہ برقرار ہے

افغان سیکیورٹی زرائع کے مطابق افغانستا ن کے سرحدی علاقے باندر میں افغان طالبان اور داعش کے درمیان گزشتہ کئی دنوں سے جھڑپیں جارہی ہیں ۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جھڑپوں میں اب تک داعش کے سترہ کارکن اور افغان طالبان کے چھ جنگجو مارے چکے ہیں

ایک ہفتے سے جاری اس لڑائی میں دونو ں جانب سے خودکار ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے

افغان فوجی ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے اکیس داعشی کارکنان کو گرفتار کرلیا ہے ان کے قبضے سے اسلحہ اور لٹریچر برآمد کرلیا ہے ۔