قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے زمبابوے ٹیم کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹیم کی لاہور آمد ایک تاریخی موقع ہے جس پر جشن منانا چاہیے۔
نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمبابوے سے ہوم سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بہترین موقع ہے۔ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر ہی کھلاڑی ہیرو بنتے ہیں ، اظہرعلی،یاسرشاہ،اسد شفیق،جنید پہلی بار ملکی گراؤنڈ پر انٹرنیشنل ٹیم کے خلاف اپنے جوہر دکھائیں گے۔
آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوےٹیم کی میزبانی میں کمی نہیں آنی چاہیے یہ کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی عوام کیلیےخوشی کاموقع ہے۔