کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس مقابلے کے دوران گینگ وار کا اہم کارندہ ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ گلبرگ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
کراچی: لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں پولیس نے رات گئے ٹارگیٹڈ کارروائی کی ۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوئی تو دہشتگردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے لیاری گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا کارندہ الن مارا گیا۔
ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزم قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی درجنوں واراداتوں میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران مزید دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے ۔
دوسری جانب گلبرک اور موسی کالونی میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران چالیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔
ایس ایس پی سینٹرل چوہدری اسد کے مطابق زیر حراست افراد سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئیں ہیں گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہیں ۔