تاجرو? ?ا احتجاج، پا? افغان تجارت معطل

236

باب دوستی پرچیکنگ کے نام پر مبینہ مداخلت کےخلاف تاجروں کا چمن بارڈرپراحتجاج کیا جارہا ہے۔احتجاج کے باعث چمن بارڈر پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجاری سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔

کسٹم حکام کے مطابق باب دوستی پرچیکنگ کے نام پر مبینہ مداخلت کےخلاف تاجرسراہا احتجاج ہیں۔مظاہرین نے ٹائر جلا پاک افغان  سرحدی سڑک کو بند کردیا ہے جس سے تجارتی ٹرکوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی جب کہ سڑک بند ہونے کے باعث چمن بارڈر کے دونوں اطراف مال بردارگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

تجاروں کے احتجاج پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایف سی حکام نے کہا ہے کہ تجارت کو ریگولرائز کرنےکےلیےاقدامات کیےگئےہیں تاہم ان اقدامات سے بعض تاجروں کو پریشانی کا سامنا ہے۔