ایپل کمپنی کی تیار کردہ حیرت انگیز گھڑی جاپان اور آسٹریلیا کی دکانوں پر 24 پر آئے گی جبکہ اس کے خریداروں نے پیشگی آرڈر بک کرانے شروع کر دیئے ہیں ۔
نیویارک: ایپل کمپنی کی تیار کردہ حیرت انگیز گھڑی 24 اپریل کو فروخت کے لئے مارکیٹ میں پیش کر دی جائے گی ۔ دوسری طرف صارفین نے گھڑی کو خریدنے کے لئے آرڈر بک کرانے شروع کر دیئے ہیں ۔
ٹیکنالوجی کی رفتار سے جینے والے افراد دکانوں پر پہنچ کر اسمارٹ گھڑی کو کلائیوں پر باندھ کر ٹرائی کر رہے ہیں ۔ کچھ شائقین نے نئی اسمارٹ واچ دیکھ کر پہن کر خوشگوار حیرت ظاہر کی، شائقین کا کہنا ہے نئی اسمارٹ واچ 24 اپریل کو کلائیوں پر آجائے گی اور نئے آپشنز اور ایپلی کیشنز کے ساتھ انسانی زندگی پر چھاجائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے نئی گھڑی کے بعد اسمارٹ فونز کا استعمال کم ہوجائے گا۔