اورنج جوس پئ?? اور دماغ? صلاح?تو? م?? اضاف? ?ر??

393

ویسے تو ہر پھل کی اپنی افادیت ہے مگر اورنج کے اندر خداتعالیٰ نے ایسی حیرت انگیز تاثیر رکھی ہے جس کا تعلق صرف انسانی نشوونما سے ہے۔

برطانیہ کی ریڈنگ یونی ورسٹی نے تحقیق کے دوران یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ نارنجی میں بکثرت وٹامن سی پایا جاتا ہے جس کے باعث انسانی جسم میں قوت مدافعت کا نظام مضبوط ہوجاتا ہے اس کے علاوہ اس کے استعمال سے جلد کی خوبصورتی ،آنکھوں کی نشوونما اور یادداشت میں بہتری ہوتی ہے۔

ماہرین نے اس مقصد کے لئے ساٹھ سے اکیاسی برس تک کی عمر کے افراد کو مسلسل دو ماہ تک 500ملی لیٹرجوس پلایا دوماہ بعد ان افراد میں گفتگو میں روانی ، یادداشت میں بہتری اور ردعمل میں مثبت تبدیلی دیکھی گئی

ماہرین کے مطابق نارنجی میں فلیووینوئڈز نامی کیمائی مادہ موجود ہوتا ہے جو دماغ میں سیکھنے اور معلومات ذخیرہ کرنےوالے اہم حصے ۤ”ہیوکیمپس” تک دماغی سنگل کی رسائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداکرتاہے ۔

ماہرین نے واضح کیا ہے کہ دیگر بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لئے اسے اپنے معمولات میں شامل کیا جائے کیونکہ یہ قدرتی ٹانک ہے اور اس کا کوئی نقصان نہیں ۔