ب?ارت م?? حجاب پ?نن? پر طالب? ?و ?لاس س? ن?ال د?ا گ?ا

219

نام نہاد جمہوریت کے سب سے بڑے چیمپئن ملک بھارت میں مذہبی امتیازی سلوک کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔

نویں جماعت کی مسلمان طالبہ کو حجاب پہننے پر کلاس سے نکال دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لکھنؤ کے سینٹ جوزف انٹر کالج کی انتظامیہ نے حجاب پہننے پر نویں جماعت کی طالبہ فرحین فاطمہ کو کلاس سے نکال دیا۔

فرحین کی والدہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ جب اس نے اپنی بیٹی کا داخلہ مذکورہ اسکول میں کرایا تھا جب بھی فریحین نے چہرے کو حجاب سے ڈھانپا ہوا تھا حتیٰ کے اسکول میں جمع کرائے گئے داخلہ فارم پر چسپاں تصویر میں بھی فرحین نے حجاب پہن رکھا تھا اور داخلے کے اس پورے مرحلے میں طالبہ باحجاب تھی لیکن اس وقت انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی بات نہیں کی تھی۔

فرحین کی والدہ نے بیٹی کو کلاس سے نکالنے جانے کی شکایت محکمہ تعلیم کو کی، جس پر مجسٹریٹ نے اسکول انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا اور ایک اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حجاب کی اجازت نہ ملنے پر والدین نے فرحین کو اسکول سے نکال لیا ہے اور وہ شہر میں کسی دورے اسکول کی تلاش میں ہیں جہاں وہ بیٹی کاداخلہ کرائیں گے۔