وفاق ن? ?راچ? آپر?شن ??لئ? فن?ز ن??? د??،وز?راعل?? ?ا وز?رداخل? س? ش?و?

239

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات میں شکایتوں کے انبار لگادیئے۔

ایک روزہ دورہ پر کراچی میں موجود وزیر داخلہ نے  ڈی جی رینجرز سے ملاقات کے بعدوزیراعلیٰ ہاؤس میں سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات  کے دوران کراچی میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشن کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ سانحہ صفورا اور حالیہ دہشت گردی کے بڑے واقعات پر بھی بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے چودھری نثار سے شکوہ کیا کہ وفاقی حکومت نے اپنے کراچی آپریشن پر وعدوں اوراعلانات کے سوا کچھ نہیں دیا، آپریشن کے جدید آلات اور فنڈز بھی نہیں دیے گئے حتیٰ کے کراچی آپریشن کے لیے اعلان کردہ 4ارب میں سے بھی رقم نہیں دی گئی۔

وزیر داخلہ نے شکایات پر وزیراعظم سے بات کرنے اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔