بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا

102

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں کانگو وائرس کا ایک اور مریض سامنے آگیا، رواں برس کانگو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 9ہوگئی۔ کوئٹہ کے فاطمہ جناح اسپتال میں لائے گئے مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اسپتال کے کانگو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق دو روز قبل پشین سے تعلق رکھنے والے مریض کوکانگو وائرس کے شبے میں لایا گیا، جس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلیے اسلام آباد بجھوائے گئے، بعد ازاں مریض کا نگو وائرس پازیٹو نکلا، ڈاکٹر صادق بلوچ کے مطابق رواں سال کانگو کے شبے میں فاطمہ جناح اسپتال 21 مریض اسپتال لائے گئے، جن میں سے مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی۔