مصر? خوات?ن ?? تر?? جان? پر پابند? عائد

235

قاہرہ: مصر کی حکومت نے اپنی خواتین شہریوں کے ترکی جانے پر پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے خطرے کے پیش نظر مصری خواتین کے ترکی داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔18سال سے 40کی خواتین ترکی کا سفر کرنے سے قبل این او سی حاصل کریں گی جس کے بعد انہیں سفری اجازت دی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں مصر نے اپنے مرد شہریوں کے ترکی جانے پر پابندی عائد کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کی سرحد شام سے ملتی ہے اورداعش میں شمولیت اختیار کرنے والے غیر ملکی ترکی سے شام کے شمالی علاقے میں داخل ہوتے ہیں۔

ترکی اور مصر کے درمیان تعلقات میں تلخی پیدا ہوئی ہے۔تعلقات میں سرد مہری کی وجہ مصر میں اسلامی حکومت کے صدر محمد مرسی کو ہٹائے جانے کے بعدسابق فوجی ڈکٹیر کے اقدامات ہیں۔