ن?لا، دن?ا م?? سب س? ز?اد? پسند ??ا جان? والا ?لر قرار

334

لندن: ویسے تو تمام ہی رنگ اچھے ہوتے ہے مگر نیلے رنگ میں قدرت نے ایسی کشش رکھی ہے کہ جو بھی اس کو ایک بار پسند کرے اس کا دلدادہ ہوجاتا ہے

یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ رنگ ہماری معاشرت، ثقافت اور سوچ کو واضح کرتے ہیں لیکن شاید یہ بات زیادہ حیرت کی باعث ہے کہ معاشرتی تنوع کے باوجود دنیا بھر میں سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا رنگ “نیلا” ہے

بین الاقوامی مارکیٹ ریسرچ فرم یوگوو کے مطابق حال ہی میں ہونے والی تازہ ریسرچ کے مطابق دنیا کے چار بر اعظموں کے مختلف ممالک میں پسندیدہ رنگ کے حوالے سے ایک سروے کیا گیا جس میں پتہ چلا کہ ان ممالک کے لوگوں کا پسندیدہ کلر نیلا ہے

سروے میں کہا گیا ہے کہ کئی ممالک میں رائج سرخ اور سبز رنگوں کو بہت اہمیت حاصل ہے تاہم اس کے باوجود دنیا کے پسندیدہ ترین رنگوں میں نیلے رنگ کا پہلا نمبر ہے

سروے کے مطابق سرخ اور سبز بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے جبکہ جامنی، گلابی ،سیاہ اور سفید بھی لوگوں کی پسند میں شامل ہیں۔