قوم? اسمبل? ?ا اجلاس ، خورش?د  ??سوال،آصف ??جواب

169

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہنا ہے چھوٹے صوبوں کو ان کا حق نہیں دیا جا رہا ، اقتصادی راہداری منصوبے میں کیا پیش رفت ہو رہی ہے کچھ پتا نہیں ، وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں راہداری منصوبے پر دوبارہ بریفنگ دی جائے گی ۔

اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا سندھ اور بلوچستان کے سینئر افسران کو ترقیوں میں نظرانداز کیا گیا ، وزیراعظم سینئر افسران کو نظر انداز کرنے اور ترقیاں نہ دینے کا نوٹس لیں ، ان کا کہنا تھا وزیراعظم کو خط لکھا جائے تو وہ اس کا جواب نہیں دیتے ، اور اگر معاملے کا نوٹس نہ لیا گیا تو ہم احتجاج کریں گے ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے پر کوئی بریفنگ نہیں دی جارہی ۔ چھوٹے صوبوں کا حق مارا جا رہا ہے ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا اقتصادی راہداری منصوبے پر سب سے تحفظات دور کریں گے کسی کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا اس معاملے پر وزیراعظم دوبارہ میٹنگ بلائیں گے کیونکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر گذشتہ میٹنگ ادھوری تھی ۔