ا??ارو?? ترم?م ?? بعد گورنرراج لگانا آسان ن??? ، آصف زردار?

206

پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے وزیراعلیٰ سندھ کو نہیں ہٹا رہے ، 18 ترمیم کے بعد گورنر راج لگانا آسان نہیں ۔

بلاول ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا مجھے گورنر راج سے کوئی خوف نہیں اور ویسے بھی 18 ویں ترمیم کے بعد گورنر راج لگانا اتنا آسان نہیں ۔ ان کا کہنا تھا اسلام آباد:حکومت سندھ کسی صورت کمزور نہیں، امید ہے موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا سندھ کے وزیر اعلیٰ کو تبدیل نہیں کیا جارہا، پیپلز پارٹی سنجیدہ سیاست کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا سندھ میں گورنرراج کسی کی خواہش ہوسکتی ہےہمیں اس سےخوف نہیں ۔

اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا ہم نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی لمبائی 1000 میل منظور کروائی تھی اگر موجودہ حکومت 1500 میل بنانا چاہتی ہے تو ہم کو کئی اعتراض نہیں اور اگر کوئی اقتصادی راہداری منصوبے کے مزید روٹس بنانا چاہتا ہے تو ہمیں اعتراض نہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری کے پاکستان آنے کے حوالے آصف علی زرداری کا کہنا تھا بلاول کے آنے سے متعلق ابھی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔ ان کا کہنا تھا امپائر جادو کی چھڑی چلاتے ہیں تو مرضی کے نتائج آتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا جو کہہ رہے ہیں اس پر میں کیا کہہ سکتا ہوں، پہلے ذوالفقار مرزا کہا کرتا تھا کہ میرا گھر اور میرے کپڑے آصف علی زرداری کے ہیں ۔ اب وہ الزامات لگا رہے ہیں ۔