طورخم جلال آباد رو? ?ا سنگ بن?اد ر?? د?ا گ?ا،آئ? ا?س پ? آر

221

طور خم جلال آباد روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے روڈ کی تعمیر کا فیصلہ وزیراعظم اور آرمی چیف کےدورہ افغانستان میں کیا گیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ طورخم جلال آباد روڈ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب کا انعقاد افغان وزارت پبلک ورکس نے کیا جبکہ پاکستان کی نمایندگی ایف ڈبلیو او کے ڈائریکٹر میجرجنرل محمد افضل نے کی۔ ترجمان کے مطابق  پاکستان نے گزشتہ ہفتے سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا تھا، 75 کلومیٹر کا یہ سیکشن جی ٹی روڈ کا حصہ ہے ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں افغانستان میں پاکستان کےسفیر سید ابرار حسین بھی شریک ہوئے۔