گزر? پول?س ?? ?ارروائ? ، س?اس? جماعت ?ا ?ار?ن گرفتار

263

ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے پولیس نے گزری میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے ۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے پولیس نے اپرگزری کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم شمشاد کو گرفتار کیا ہے جس سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا برآمد ہونے والے اسلحے میں 2 ایل ایم جی، 2 اینٹی ایئرکرافٹ گن، ایس ایم جی رائفلز برآمد ہوئی ہے ۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا گرفتار ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، اور اس سے حاصل ہونے والی تمام تر تفصیلات اور انکشافات متعلقہ اداروں کو بھیج دی گئی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کسی نےغلط کام کیاہےتواسےقانون کےمطابق سزا ملنےچاہیے۔

ذوالفقار مرزا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ ڈاکٹر جمیل کا کہنا تھا ذوالفقار مرزا صرف فلمی بیانات دے رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کیا ذوالفقار مرزا نے آج تک کسی پولیس اہلکار کو اپنا لکھا ہوا بیان دیا؟ ان کے پاس جتنی بھی سیکیورٹی ہے وہ پرائیوٹ سیکیورٹی ہے، معلوم نہیں کہ وفاقی حکومت نےانہیں کوئی ایف سی کی سیکیورٹی دی ہے۔