مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

96

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں ڈی 37 بٹالین کے آر رام کمار نے دوران ڈیوٹی اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار لی۔ جنوری 2007ء سے اب تک مقبوضہ
کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 436 ہوگئی ہے۔