سوپرا?? ?? 20 ?ا فائنل ، س?ال?و? ن? لا?ور لائنز ?و ?راد?ا

197

سیالکوٹ اسٹالینز نے سوپر ایٹ ٹی ٹوئینٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں لاہور لائنز کو شکست دے کر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ۔

فیصل آباد میں ہونے والے سوپرایٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سیالکوٹ اسٹالینز نے لاہور لائنز کو 74 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے ۔ سیالکوٹ اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 197 رنز اسکور بنائے ۔ نمایاں بلے بازوں میں نعمان انور تھے جنہوں نے 54 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 97 رنز اسکور کیئے ، دوسرے نمایاں بلے باز حارث سہیل تھے جنہوں نے 34 گیندوں پر 47 رنز اسکور کیئے ۔ کپتان شعیب ملک صرف 11 رنز بنا پائے ۔ لاہور لائنز کی طرف سے اعزاز چیمہ نے 4 ، قیصر اشرف 3 اور عمران علی نے ایک وکٹ حاصل کی ۔

لاہور لائنز کی ٹیم 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 123 رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ لاہور لائنز کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی جب احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے بلاول بھٹی کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے ۔ لاہور لائنز کی دوسری وکٹ 11 اور تیسری وکٹ 18 رنز پر گر گئی ۔ چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ناصر جمشید تھے جنہوں نے 2 رنز اسکور کیئے ان کو بلال آصف نے آؤٹ کیا ۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمر اکمل تھے جنہوں نے 35 رنز اسکور کیئے ۔ چھٹی وکٹ 88 پر ساتویں وکٹ 91 رنز پر گری اور آٹھویں وکٹ 121 رنز پر گری ۔ اس طرح لاہور لائنز نے مقررہ بیس اوورز میں 123 رنز اسکور بنائے ۔ لاہور لائنز کی طرف سے سب سے کامیاب بلےباز عمر اکمل اور سعد نسیم تھے جنہوں نے بالترتیب 35 اور 26 رنز اسکور بنائے ۔ سیالکوٹ اسٹالنز کی طرف سے سلطان احمد ، بلال آصف اور مختار احمد نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلاول بھٹی اور شعیب ملک کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی ۔