اشیا ضروریہ کے نرخوں میں اضافہ حکومی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،رانا طہٰ

79

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی113کے امیرراناطٰہٰ خاں،جنرل سیکرٹری میاں عتیق الرحمن،نائب ڈاکٹرمحمدانوراوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ضروریات زندگی کی قیمتوںمیں ہوشربا اضافہ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، مہنگائی، بے روزگاری،پٹرول ،گیس اوربجلی کی قیمتوں میںآئے روز کے اضافہ نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین لیا ہے،انہوں نے کہاکہ نااہل حکمرانوںنے اپنی نااہلی کی بدولت ملکی معیشت کو دائوپرلگادیاہے،حکومتی عوام دشمن پالیسیاں آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑی ہوئی ہیں، ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے دھانے پرپہنچ چکی ہے مزدور اورمحنت کش کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔جماعت اسلامی ملک کو اس معاشی بحران سے نکالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ۔انہوں نے معاشرے کے موثر افراد سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کا بھرپورساتھ دیں تاکہ کرپشن فری پاکستان اورخوشحال پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیرہوسکے۔