راجا مسرور ظفر اسلامی جمعیت طلبہ آزاد کشمیر وگلگت بلتستان کے ناظم منتخب

61

مظفرآباد(صباح نیوز) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر و گلگت بلتستان راجا مسرور ظفر اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر و گلگت بلتستان
کاناظم بننے کے بعد پہلی مرتبہ اپنے آبائی ضلع جہلم ویلی آمد پر شاندار اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر و گلگت بلتستان راجا مسرور ظفرکی آمد پہ جہلم ویلی کے تمام راستوں کو خیرمقدمی بینرز اور جمعیت کے جھنڈوں سے سجایا گیا تھا۔ ناظم اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر و گلگت بلتستان راجہ مسرور ظفرکے جہلم ویلی کی حدود میں داخل ہوتے ہی سیکڑوں کارکنان نے نعروں کی گونج میں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے والہانہ استقبال کیااور پھر موٹرسا ئیکلوںاور گاڑیوں کی کی ریلی کی صورت میں ناظم کشمیر کو جہلم ویلی شہر اور بعد ازاں ہٹیاں بالاجامعہ کشمیر جہلم ویلی کیمپس لے جایا گیا جہاں ایک زبردست استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ۔
راجا مسرور ظفر