زمبابو? ?ر?? ??م لا?ور پ?نچ گئ?،سخت س??ور?? م?? ?و?ل منتقل

239

پاکستان میں 6سال سے ویران کھیل کے میدان کو آباد کرنے  زمبابوے کی ٹیم دورے پر لاہور پہنچ گئی۔

سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد زمبابوے پہلی انٹرنیشنل ٹیم ہے جو پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔پی سی بی کی کوششیں رنگ لے آئیں اور اب یہاں قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا روایتی جوش و خروش اور نعرے سننے کو ملیں گے۔

مہمان ٹیم غیر ملکی ایئر لائن کے ذریعے رات گئے دبئی سے ایئر پورٹ پہنچی جہاں سے اسے سخت سیکورٹی میں ہوٹل لایا گیا۔

زمبابوے کرکٹ ٹیم کی لاہور آمد کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور مختلف راستوں کو بند کردیا گیا ہے،مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں کا کنٹرول پولیس اور رینجرز نے سنبھال لیا، ٹیم کی سکیورٹی کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے، ٹیم کو ایئرپورٹ سے ہوٹل تک صدارتی سکیورٹی میں لایا گیا جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے روٹ کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ دورہ پاکستان کے دوران زمبابوے کی ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی،  ٹی ٹوئنٹی کا پہلا میچ 22 اور دوسرا 24 جب کہ ون ڈے سیریز کے میچز بالترتیب 29،26 اور 31 مئی کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔