سندھ ،بلوچستان مون سون بارشوں کیلئے تیار ہوجائیں

371

کراچی : محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ک ہاتوار سے منگل تک میرپور، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی اور بینظیر آباد میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ سکھر،لاڑکانہ، ژوب، سبی اور نصیر آباد کے چند مقامات پر بھی تیز آندھی اور بارش ہوسکتی ہے جبکہ بلوچستان میں قلات، مکران ڈویژن میں بھی تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ کراچی، ٹھٹھہ، حیدر آباد ڈویژن میں اربن فلڈنگ جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں فلش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔