جے آئی یوتھ ایک نظریاتی نواجوانوں کا قافلہ ہے،چودھری عمرفاروق

49

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجرنے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں، جے آئی یوتھ ایک نظریاتی نواجوانوں کا قافلہ ہے جس سے قوم کی بڑی امیدیں وابستہ ہیں، یوتھ کے نوجوانوں کو پاکستان کو حقیقی معنیٰ میں ایک جمہوری، فلاحی و اسلامی ریاست کے قیام کیلیے تحریک اسلامی کے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرنا چاہئے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے، حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا، نوجوان دربدر گھومتے پھررہے ہیں جبکہ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، جے آئی یوتھ نے مہنگائی وبیروزگاری کیخلاف ملک گیرروڈ کارواں نکالنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ ماہ ہونے والی مرکزی کونسل کے اجلاس میں اس کو حتمی شکل دی جائے گی، پہلے مرحلہ میں فیصل آباد، لاہور،ملتان،کراچی،پشاور،کوئٹہ اور راولپنڈی میں روڈ کارواں ہونگے، بعدازاں اس کو پورے ملک میں پھیلادیا جائے گا،اسی طرح نوجوانوں کو صحتمندانہ سرگرمیوںکو فروغ دینے کیلیے بڑے پیمانے پر اسپورٹس کی سرگرمیاں کی جائیں گی جس میں کرکٹ، فٹ بال اور کبڈی کبڈی شامل ہیں۔