صوبے میں امن کی بحالی اولین ترجیح ہے‘وزیرداخلہ بلوچستان

48

 

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)صوبائی وزیر داخلہ و قبائلی امور میر ضیا اللہ لانگو نے کہا ہے کہ امن و امان کی بحالی بلوچستان حکومت کی اولین ترجیح ہے، سیکورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا ہے،اہلکاروںکی بہبود کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،پولیس کو پیشہ ورانہ تربیت، انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ کے علاوہ دیگر کورسز بھی کرائے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا
اظہار انہوںنے ا ے ٹی ایف پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ سمیت دیگرافسران بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے کہاکہ حکومت پولیس کو فعال بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، بلوچستان پولیس نے صوبے میں امن و امان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے، بلوچستان پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے چیلنجز کامقابلہ کیا جاسکے، بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے، عوام کا جانی و مالی تحفظ ہماری ذمے داری ہے۔ انہوں نے تربیت کے دوران اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔
وزیرداخلہ بلوچستان