بلوچستان کی تعمیر وترقی کیلیے وفاق کوبھرپورحصہ ڈالناہوگا صوبائی وزیراطلاعات و خزانہ

67

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)وزیراطلاعات وخزانہ بلوچستان ظہر بلیدی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں919 ارب روپے کے منصوبے چل رہے ہیں،صوبے کی تعمیر وترقی کے لیے وفاق کو
اپنابھرپور حصہ ڈالنا ہوگا۔ ان خیالات کااظہاراانہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے رواں مالی سال کے بجٹ کی ہر جگہ پذیرائی ہورہی ہے،وفاقی حکومت کے تعاون سے کوئٹہ ژوب اور چمن سمیت صوبے بھر میں قومی شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی، ان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان میں حقیقی تبدیلی آئے گی۔
ظہیر بلیدی