عوام کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں ،حاجی نور محمد خان دمڑ

153
ہرنائی،ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سید نور محمد شاہ ضلعی الیکشن دفتر میں وفد کے ساتھ الیکشن افسر سے ملاقات کررہے ہیں
ہرنائی،ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی سید نور محمد شاہ ضلعی الیکشن دفتر میں وفد کے ساتھ الیکشن افسر سے ملاقات کررہے ہیں

ہرنائی (این این آئی ) صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام کی بنیادی مسائل حل کرنے کیلیے کوشاں ڈپٹی کمشنر ہرنائی محکمہ صحت ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال سمیت تمام مرکز صحت کی فعالی کیلیے اقدامات کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے دورہ ہرنائی کے دوران ڈپٹی کمشنر ہرنائی ہاوس میں ضلعی آفیسران کے اجلاس سے خطاب، پارٹی کارکنوں قبائلی معتبرین کے وفود سے گفتگو اس موقع پر مختلف محکموں کے آفیسران ایس،پی کمال خان کبزئی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے سب ڈویژن آفیسر محمد ایازترین، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ کاکڑ، پارٹی کے عہدیداران چیف آف عبدلانی ملک اسرار الحق عبدلانی ، عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ، عبدالروف درانی ، شیر باز ترین، تحریک انصاف کے سنٹرل کمیٹی کے ممبر صدام ترین بھی موجود تھے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ عوام کے مسائل کے حل کیلیے کوشاں ہیں ہماری اولین ترجیحی ہے کہ عوام کے مسائل اُن کے دہلیز پر حل ہوںوزیراعلیٰ میر جام کمال خان کی سربراہی میں عوام تک ترقی کے ثمرات پہنچ رہے ہیں صوبے میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہوا ہے جس سے عوام کو اُن کے حقوق اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں صحت اور تعلیم پر خصوصی توجہ ہے جس کیلیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے پی ایس ڈی پی میں شامل ترقیاتی اسکیموں سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کو خصوصی ہدایت کی کہ عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے صوبائی وزیر کو ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ محکمہ صحت ضلع ہرنائی کو جن مسائل کا سامنا ہے جلد انہیں حل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت ہرنائی وزیارت کے خالی اسامیوں پر جلد تعیناتیوں کیلیے محکمہ صحت کے ساتھ رابطہ میں ہوں بہت جلد محکمہ صحت کے دونوں اضلاع کے خالی اسامیوں کو اخبارات مشتہر کرکے ٹیسٹ اور انٹرویوز کاانعقاد ہوگا صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر کو ضلعی ہیڈکوارٹر اسپتال سمیت تمام مراکز صحت کی فعالی اور عوام کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلیے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔