ف?س ب? ن? منفرد ا?پل? ??شن متعارف ?راد?

204

 نیو یارک :مشہور زمانہ شوشل میڈیا نے صارفین کے لئے ایک اور منفرد ایپلی کیشن متعارف کرادی ۔

ہیلو نام کی نئی ایپلی کیشن آپ کے اسمارٹ فون میں موجود ڈائلز کونہ صرف مزید خوبصورت اور جدید طریقے سے مزین کریگا بلکہ فون کے کالنگ فیچر کو بھی نئی جہت سے ہمکنار کرے گا

اس جدید ایپلی کشن کی خاصیت یہ ہے کہ اگر آپ کے پاس کسی کا نمبر نہیں ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ اگر آپ کے پاس کسی نامعلوم نمبر سے کال آئی گی تو کال ریسیو کرنے سے پہلے فون کرنے والے شخص کی تمام معلومات خودکار طریقے سے بمعہ فیس بک آپ تک پہنچ جائے گی۔

اسکے علاوہ کال کرنے والا ڈیٹافیس بک پر موجود نہ ہوتویہ سافٹ وئیر آپ کو کال بلاک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ہیلو کے زریعے ہی آپ ان لوگوں سے رابطہ کرسکتے ہیں جن سے آپ رابطہ رکھنا چاہتے ہیں ۔