نیب بلوچستان کی بدعنوان عناصر سے پلی بارگین ،74لاکھ روپے وصول

55

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)نیب بلوچستان نے بدعنوان عناصر سے پلی بارگین کرکے لوٹی گئی رقم وصول کرکے صوبائی حکومت کے حوالے کردی۔تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو بلوچستان نے محکمہ تعلیم اور محنت و افرادی قوت میں بدعنوانی کی نذر ہونے والے74لاکھ 55ہزار روپے کرپٹ عناصرسے وصول کرکے حکومت بلوچستان کے حوالے کر دیے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو بلوچستان فرمان اللہ نے رقم کی وصولی کا چیک سیکرٹری خزانہ بلوچستان نورالحق بلوچ کے حوالے کیا۔ واضح رہے لوٹی گئی رقم محکم محنت و افرادی قوت کے سابق سیکرٹری اور محکمہ تعلیم کے استاد سے نیب کی تحقیقات اور عدالت کی منظوری سے پلی بارگین کی صورت میں وصول کی گئی۔ قانونی ضابطے کے بعد وصول کی گئی رقم کا چیک بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔
نیب بلوچستان