فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی نااہلی،شاہراہیں گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

52

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جماعت اسلامی حلقہ پی پی114کے امیرمیاں عبدالستاربیگا،جنرل سیکرٹری چودھری نویداسلم نے کہاہے کہ فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نااہلی کی بدولت معروف شاہرائیں بالخصوص جڑانوالہ روڈ گندگی کے ڈھیرمیں تبدیل ہورہی ہیں،گندگی اٹھانے والی گاڑیاںجڑانوالہ روڈ سے گزرتے ہوئے ساراکوڑاکرکٹ سٹرک پر ہی بکھیردیتی ہیں اوراڈہ ورکشاپ کے بڑے فلیتھ ڈپوتک پہنچے تک خالی ہوجاتی ہیں،کوڑاکرکٹ اورگندگی کے باعث شہریوںکے لیے جڑانوالہ روڈ پر سفرکرناوبال جان بن چکاہے،غلیظ بدبو سانس لینادوبھرکردیتی ہے جبکہ سٹرک پرپڑی گندگی شہریوںکی گاڑیوں کاکباڑا کر رہی ہے، گندگی کے باعث جڑانوالہ روڈ کے گردنواح کی آبادیوںکے رہائشی بھی شدیدمشکلات میں مبتلاہیں اورسانس ،دمہ اورہپیاٹائٹس جیسی خطرناک بیماریاں تیزی سے پھیلا رہی ہیں،کوڑے والی گاڑیوںکی اکثریت انتہائی ناکارہ ہے جس کے باعث وہ سست روی سے مکوآنہ سے آگے ورکشاپ اڈہ فلتھ ڈپو تک پہنچے میں سارادن لگا دیتی ہیں جس کی ساری سزاعوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔شہریوںکی جانب سے کئی مرتبہ شکایات کے باوجودمحکمہ ویسٹ مینجمنٹ کے افسران ٹھس سے مس نہیں ہوئے اورساراسارادن اے سی والے دفاترمیں گپیں ہانکیں کے بعدگھروںکوچلے جاتے ہیں اورجبکہ شہرگندگی کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورڈی سی اوردیگرمتعلقہ ادارے محکمہ ویسٹ مینجمنٹ کی اس ناقص کارکردگی جائز لیں اورشہریوںکی اس مصیبت سے جان چھڑاتے ہوئے نااہل افسران کے خلاف کارروائی کریں۔