راولپن??:ا?ف آئ? ا? ن? ا?گز??? ?مپن? ?? دو دفاتر س?ل ?رد?ئ?

272

ایف آئی اے نے راولپنڈی کے علاقے روات میں ایگزیکٹ کے دونوں دفاتر سیل کر کے دفاتر میں ایف آئی اے کا عملہ تعینات کر دیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا ہے گارڈز اور ویٹرز کو گھر بھیج کر باقی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر تنویر کی سربراہی میں ایف آئی اے کی ٹیم نے روات میں ایگزیکٹ کے دو دفاتر پر چھاپہ مار کر دفاتر کو سیل کر دیا ۔ طاہر تنویر کا کہنا تھا دفاتر میں موجود گارڈز اور ویٹرز کو گھروں کو بھیج کر باقی عملے کو حراست میں لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے دفاتر میں موجود کمپیوٹرز ڈسکس ، فائلیں اور دیگر دستاویزات بھی قبضے میں لے لیں ، ذرائع کے مطابق دفاتر میں موجود 23 سے زائد ملازمین کو بھی حراست میں لے لیا ہے ۔ جن میں کمپنی کے اعلیٰ عہدے دار اور ملازمین بھی شامل ہیں ۔ ایف آئی اے ایگزیکٹ کمپنی کی ویب سائٹ ڈیزائن کرنے والی کمپنیوں کو ڈیٹا بھی طلب کر لیا ہے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے جعلی ڈگریاں بیچنے کے مبینہ الزامات کے بعد متعلقہ کمپنی کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ایگزیکٹ پرائیوایٹ لمیٹڈ نے رجسٹریشن کے وقت 3 بزنس بتائے اور سال 2006 میں رجسٹرڈ ہونیوالی ایگزیکٹ کمپنی کے 3 ڈائرکٹرز ہیں۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرز میں شعیب شیخ، عائشہ شیخ اور تیسری دبئی کی کمپنی بطور ڈائرکٹر شامل ہیں۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے شعیب شیخ کا ایف آئی اے اسلام آباد میں پیش ہونیکا امکان ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کمپنی کے مالک شعیب شیخ سے رابطہ کیا ہے ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے دبئی بیسڈ کمپنی ایگزیکٹ ایل ایل سی کے بورڈ آف ڈائرکٹر سے متعلق کسی کو علم نہیں ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے ایگزیکٹ کمپنی کے صرف 6 لاکھ شیئرز ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے میمورنڈم اینڈ آرٹیکل آف ایسوسی ایشن کی خلاف ورزی پر ایگزیکٹ کو نوٹس جاری ہو گا، دوسری جانب سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایگزیکٹ کمپنی کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں ہیں ۔