راولپن??: آرم? چ?ف س? امر??? نمائند? خصوص? ?? ملاقات

226

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والےبیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے ملاقات کی ۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی ڈینئل فیلڈ مین نے انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور دہشتگردی کی جنگ میں پاک فوج اور قوم کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈینئل فیلڈ مین کا کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے پاکستان کا کردار اہم ہے۔