بلوچستان میں کرنٹ لگنے کے دو واقعات،4 افراد جاں بحق

40

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان میں کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع جھل مگسی کی تحصیل گنداواہ میں آئس فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ، جن کی لاشوں کو ضروری کارورائی کے لیے سول اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق صوبہ سندھ ہے ، بلوچستان کے ضلع بغاو میں دو بچے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے ، لیویز کے مطابق دو بچے کنویں کے پاس کھیل رہے تھے اس دوران ایک بچی کو کرنٹ لگا تو اس کے بھائی نے اس کو بچانے کی کوشش کی لیکن اسے بھی کرنٹ لگ گیا۔ واقعے کے بعد بچوں کی لاشوں کو سول اسپتال گنداواہ منتقل کیا گیا جہاں متوفیوں کی شناخت خیر بی بی اور قاسم کے نام سے ہوئی ہے ، جاں بحق ہونے والے دونوں بچے آپس میں سگے بہن بھائی ہیں جن کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان تھی ،۔