ا?گز??? ?? معامل? ?? تحق?قات ?و ر?? ???، خواج? آصف

260

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں اگر جعلسازی ثابت ہو گئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے ایگزیکٹ کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں ۔ نیویارک ٹائم ایک معتبر اخبار ہے اور اس نے جس کمپنی پر جعلسازی کا الزام لگایا ہے اگر وہ ثابت ہو گیا تو قانون حرکت میں آئےگا اور ذمے داروں کو سزا دی جائے گی ۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا ایگزیکٹ کے معاملے پر تحقیقات ہو رہی ہیں ، جن پر الزام ان کو صفائی کو پورا پورا موقع دیا جائےگا ۔ ان کا کہنا تھا میں اپنے طور پر الزامات کی تصدیق یا تردید نہیں کر سکتا ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا نیویارک ٹائمز ایک معتبر اخبار ہے، قانون کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں۔