وزیراعظم آزاد کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اور اے پی سی طلب کر لی

144

مظفرآباد(صباح نیوز)وزیراعظم آزادکشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال بھارت کی جانب سے اضافی فوج کی تعیناتی ،سیاحوں کو نکالے جانے اور قابض افواج کی غیر معمولی نقل و حرکت پر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی ،کابینہ اور آل پارٹیز کانفرنس کانفرنس بلانے کا اعلان جبکہ حریت قائدین کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ،مظفرآباد میں جاری کیے جانے والے خصوصی پیغام میں وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ امرناتھ یاتریوں کو واپس بھجوانے سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ وادی میں ہندومسلم فسادات کروانا چاہتا ہے کنٹرول لائن پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کے عمل سے یہ بات ثابت ہوئی کہ بھارت کے لیے معصوم جانوں کی کوئی اہمیت نہیں اس نے اپنی فوج کو عام شہریوں کو مارنے کا کھلا اختیار دے رکھا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کلسٹر بم کا استعمال بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو نشانہ بنانا اور اس طرح کے حربے بھارت کی مکروہ ذہنیت کے عکاس ہیں۔