ا?ف آئ? ا? ?ا ا?گز??? آفس پر چ?اپ? ، جعل? ?گر?و? ?? س?مپلز برآمد

194

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کے کراچی والے دفتر میں چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں جعلی ڈگریوں کے سیمپلز برآمد کر لئے ہیں ۔

ایف آئی اے نے ایگزیکٹ کراچی آفس میں چھاپے کے دوران بڑی تعداد میں مختلف غیر ملکی یونیورسٹیوں کی جعلی ڈگریوں کے سیمپلز حاصل کر لئے ہیں ۔ جن یونیورسٹیوں کے جعلی ڈگری سیمپلز حاصل کئے گئے ان میں ڈرماؤنٹ اور آسکارماؤنٹ یونیورسٹی سرفہرست ہیں ۔ چھاپے کےدوران امریکی دفتر خارجہ کا جعلی لیٹر ہیڈ برآمد ہوا ہے ۔ سنگاپور اور کینیا کے دفترخارجہ کے لیٹر ہیڈ برآمد ہوئے ہیں ۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے ڈسٹرکٹ کولمبیا کے تصدیقی سرٹیفیکیٹس بھی برآمد ہوئے ہیں ۔