شمال? وز?رستان م?? ?ورن حمل?، پا?ستان ?ا امر??? س? احتجاج

224

پاکستان نے شمالی وزیرستان میں  ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہوئے امریکہ سے حملے روکنے کا سختی سے مطالبہ کیا ہے۔ دفترخارجہ کا کہنا ہے ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کے خلاف ہیں ۔ دوسری جانب دفتر خارجہ سانحہ نلتر میں زخمی ہونے والے انڈونیشئن سفیر برہان محمد کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انڈونیشین حکومت اورسفیر کے اہلخانہ سے بھی تعزیت کی۔

اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان کہا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہیں ۔ ایسے حملوں سے سےعلاقے کے لوگوں میں بےچینی پھیلتی ہے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے انڈونیشئن سفیر برہان محمد کی وفات پر بھی تعزیت کی۔ دفترخارجہ نے برہان محمد کی موت پراظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی موت کو بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ سانحہ نلتر میں انڈونیشئن سفیر کا جسم ستر فیصد جھلس گیا تھا۔ جس کے بعد انہیں پاکستان سے سنگاپور منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ چند دن زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے۔