وز?راعظم نواز شر?ف س? پا? بحر?? ?? سربرا? ?? ملاقات

176

وزیراعظم محمد نوازشریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم محمد نوازشریف سے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق ملاقات میں پاک نیوی کے پیشہ وارانہ امور اور فنی مہارت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے وزیراعظم کو بتایا کہ پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کی حفاظت اور ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک بحریہ ملکی تحفظ میں اہم اور کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ وزیراعظم نے ایڈمرل ذکاء اللہ کو پاک بحریہ کو مالی امداد اور ہر طرح سے تعاون کا یقین دلایا۔