دنیا کا سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ

306

امریکا میں ایک انجنیئر نے دنیا کا سب سے چھوٹا لیپ ٹاپ تیار کرلیا جس کی اسکرین کا سائز محض  ایک انچ ہے۔

دنیا کے اس مختصر ترین لیپ ٹاپ میں 300 ایم اے ایچ کی بیٹری لگی ہوئی ہے جسے چارج بھی کیا جاسکتاہے۔ اس چھوٹے سے لیپ ٹاپ میں تھنک پیڈ کی طرح لال رنگ کا ٹریک پوائنٹ کرسر کنٹرولر بھی دیا گیا ہے، اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں صارفین گیم بھی کھیل سکتے ہیں۔ اس میں ٹیٹرس، لیونار، لینڈر، اسنیک اور کچھ کلاسک کارڈ گیم کھیلے جاسکتے ہیں۔

’تھنک ٹینی‘ کا سات لائن کی بورڈ 3 ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے اور اس میں 14 پن اے ٹی ٹینی 1614 مائیکروکنٹرولر (20 میگا ہرٹز) ہے جو ایک چھوٹے  128×64 پکسل اولیڈ ڈسپلے سے جڑاہے۔