پاکستانی طلبہ کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں

58

فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہپاکستانی طلبہ کشمیریوںسے اظہاریکجہتی اوربھارت کی دہشت گردانہ کارروائیوںکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کے جنگی جنون کو بدترین دہشت گردی اور خطے میں امن پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے خاموشی کے بجائے فوری طور پر بھارتی دہشت گردی اور شہریوں کونشانہ بنانے کیلیے کلسٹر ٹوائے بموں کے استعمال کا فوری نوٹس لیں‘ پاکستانی نوجوان طلبہ کشمیر یوں کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چل رہے ہیں اور بھارت کی دہشت گردی کو پوری دنیا میں بے نقاب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایل اور سی پر بے گناہ پاکستانیوں کو نشانہ بنانے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے او ر اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت کا جنگ جنون خطے میں امن کیلیے سب سے بڑ اخطر ہ بن چکا ہے کلسٹر ٹوائے بموں کے استعمال سے بھارت کااصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔کوئی بھی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کی منزل سے نہیں روک سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہر پاکستانی کے خون میں دوڑتا ہے، کشمیریوں کی اپنی جدوجہد آزادی ان شاء اللہ ضرور کامیاب ہوگی۔