ح?مران اگر ”را “?ا ?ات? ن??? تو? س?ت? تو پ?ر ان ?و ح?مران? ?ا ?وئ? حق ن???،سراج الحق

249

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران اگر ”را “کا ہاتھ نہیں توڑ سکتے تو پھر ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں ،بدامنی اور لاقانونیت اور مٹھی بھر اشرافیہ کی کرپشن نے عوام کو بدحال کردیا ہے اب عوام جاگ اٹھے ہیں اور اپنا حق چھیننے کیلئے جدوجہد کو تیار ہیں ،ہم اس ملک میں عوامی اور غریب راج قائم کریں گے اور مٹھی بھر اشرافیہ کا 67سال کا احتساب کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تخت بھائی میں منگل کے روز ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے سے امیر جماعت اسلامی خیبرپختون خوا پروفیسر محمد ابراہیم خان ،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخواشبیر احمد خان ،سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فضل ربانی ایڈوکیٹ امیر جماعت اسلامی مردان ڈاکٹر عطاءالرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ دنیا چاند پرپہنچ چکی ہے اور ہمارے بچے آج بھی گندگی کے ڈھیروں میں رزق تلاش کر رہے ہیں ¾ ڈگریاں کاغذ کے بے جان ٹکڑے بن گئے ہیں بڑے عہدے اور اعلیٰ مناصب پر خاص طبقہ قابض ہے اس نظام میں غریبوں کیلئے رونے کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ بوسیدہ عدالتی نظام کے باعث یہاں انصاف بکتا ہے یہ نظام صرف سرمایہ داروں کیلئے ہے بینکوں نے آج تک کسی غریب کو قرضہ نہیں دیا غریب بدحال ہے اس نظام نے آج تک غریب عوام کو ایک زبان بھی نہیں دی انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی اور بد امنی میں را ملوث ہے لیکن حکمران کھل کر را کا نام بھی لینے سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اگر عوام نے موقع دیا تو ہم عوام کو ایسا نظام دینگے جہاں پر صدر پاکستان اور تخت بھائی بازار کے ایک چوکیدار کا بچہ ایک ہی اسکول میں تعلیم حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بدامنی لاقانونیت ،دہشت گردی،غربت ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کیلئے عوام کو اب اس مٹھی بھر اشرافیہ کاکڑا احتساب کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا اب پارٹیاں بدلنے والے سیاسی پنڈتوں کا دور گزر گیا ۔ عوام اب انکی آنے والی نسلوں کو بھی پہچان چکے ہیں اب عوام کو دھوکا نہیں دیا جاسکتا عوام اپنا راج قائم کرنے کیلئے جماعت اسلامی میں جوق درجوق شامل ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں روزانہ خون بہہ رہا ہے۔ وہاں قبرستان آباد ہو رہے ہیں اب تک 24ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں لیکن آج تک کوئی مجرم نہیں پکڑا گیا کیا ان جرائم میں جنات ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ بلوچی پاکستان کے خلاف نہیں ہیں بلکہ بلوچی ظلم ¾ استحصال کے خلاف ہیںانہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو غریبوں کی حقیقی ترجمان ہے جو دھوکے فریب اور جھوٹ کی سیاست نہیں کرتی بلکہ نظام عدل کے لئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی محاذ پر بھی ہماری حکومتیں ناکام چکی ہیں کشمیری پاکستان سے محبت کرتے ہیں لیکن ابھی تک اس مسئلہ کو ہماری حکومتیں حل نہیں کراسکیں۔ ڈھاکہ میں پاکستان سے محبت کرنے پر جماعت اسلامی کے رہنماﺅں کو پھانسیاں دی جارہی ہیں اور قید میں ڈالا جارہاہے اس حوالے سے ہم نے حکام سے بات کی لیکن سب نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آمروں کا ساتھ دینے کی بجائے مصری حکومت کے خلاف احتجاج کرے ہم محمد مرسی اور اخوان المسلمین کے ساتھ ہیں۔