الخدمت فائونڈیشن کے تحت تقریب تقسیم سلائی مشین و اسناد

56

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) الخدمت فائونڈیشن کے تحت تقریب تقسیم سلائی مشین و اسناد منعقد ہوئی جس میںالخدمت کے تحت سلائی کڑھائی کورس کرنے والی بچیوں کو سرٹیفکیٹس دیے گئے ۔جبکہ غریب اور مستحق خواتین کوسلائی مشینیں دی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانی خصوصی میاں اسلم نے کہا کہ کورس مکمل کرنے پر تمام خواتین کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ اپنے اپنے علاقوں میں جا کر مزید خواتین کو بھی ہنر سکھائیں گی تاکہ ہم سب مل کر پاکستان کو خوشحال بنا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کی دکھی انسانیت کے لیے کی جانے والی خدمات قابل ستائش ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر الخدمت فائونڈیشن اسلام آباد حامد اطہر ملک نے کہا کہ الخدمت ڈیزاسڑ مینجمنٹ ، کفالت یتامی، صاف پانی، کمیونٹی سروسز، تعلیم ، مائیکروفنانس اور صحت کے پروگراموں میں معاشرے کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ الخدمت ضرورت مند وں اور بے سہارا افراد کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔اس موقع پر اکرم اعوان ،اظہر شاہ ، ماہر معاشیات فیض الرحمان اور خواتین وحضرات اور بچوں کی ایک بڑی تعداد موجودتھی۔ واضح رہے کہ الخدمت فائونڈیشن کے زیر انتظام چنول، الفارابی نیلور، بھملڑی نیلور، جھنگی سیداں، شیریف آباد غوری ٹائون اور بلاڑہ چراہ میں غریب اور ضرورت مند بچیوں کو ہنر سیکھانے کے لیے ووکیشنل سینٹرز اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔